Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش

شائع 22 مئ 2020 08:11am

ڈاکٹر ظفر مرزا- فائل فوٹو

معاون خصوصی صحت  ظفر مرزا نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس سےگزشتہ50اموات ہوئیں، اور یہ  ایک دن میں نئےکیسز اور اموات کی یہ سب سےزیادہ تعداد ہے۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ  موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، انہوں نے عوام سےاپیل ہےکہ جمعۃ الوداع پر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ  رمضان میں کہیں ایس او پی پر عمل ہوا اور کہیں نہیں، 50سال سےزائد عمر کےلوگ اجتماعات میں جانے سے گریزکریں، لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ عوام کےمفاد میں کیاگیا۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا کہ   لاک ڈاؤن میں جوآسانیاں پیدا کیں اس سےچھوٹی دکانیں کھلیں، شہری عید کی شاپنگ کےدوران احتیاط مدنظر نہیں رکھ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  صورتحال بگڑی توہم کسی کوالزام نہیں دےسکیں گےخود ذمہ دار ہونگے، ماسک پہننا اب آپشن نہیں ہم نے لازمی قرار دیدیا ہے، اگرشہری گھروں میں نماز عید ادا کریں،تو زیادہ اچھاہے۔  یہ عید بڑی مختلف ہے،اس عید پر ایک دوسرے کےگلے نہیں ملنا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ  مبارکباد دیں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں۔